دوسری شادی کے بعد کنیا کپور کی پہلی پوسٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ کنیکا کپور نے دوسری شادی کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔کنیکا کپور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی چند دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔گلوکارہ نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر ہلکے گلابی رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا اور ساتھ ہی بھاری زیور بھی پہنا جس کی وجہ سے وہ زیادہ پُرکشش نظر آئیں۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اور میں نے کہا ’ہاں۔‘کنیکا کپور نے لکھا کہ ’پریوں کی کہانیاں سچ ہو سکتی ہیں، بس ان پر یقین کرنا، خواب دیکھو کیونکہ ایک دن وہ خواب پورے ہوتے ہیں۔‘بھارتی گلوکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اپنا شہزادہ مل گیا، مجھے اپنا ساتھی مل گیا۔‘حدیقہ کیانی کا گانا کاپی کرنیوالی بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور رشتۂ ازدواج میں منسلکاُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ہم ایک ساتھ اپنا سفر شروع کرنے کے لیے پُرجوش ہیں، آپ کے ساتھ بوڑھا ہونا، آپ سے پیار کرنا اور آپ کے ساتھ سیکھنا لیکن آپ کے ساتھ ہنسنا سب سے اہم ہے۔‘کنیکا کپور نے مزید لکھا کہ ’مجھے ہر روز مسکرانے کے لیے آپ کا شکریہ، میرا بہترین دوست، میرا ساتھی اور میرا ہیرو۔‘واضح رہے کہ کنیکا کپور کی یہ دوسری شادی ہے، اُن کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں جنہیں وہ خود پال رہی ہیں۔

 



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر