عون چوہدری کے الزامات، عثمان بزدار نے قانونی نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق دست راست عون چوہدری کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قانونی نوٹس بھجوا دیا۔جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ’ میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفرکے حوالے سے خواب بنی گالہ میں دیکھا جاتا تھا اور بیگ لاہور پہنچ جاتا تھا، اس معاملے میں خاور مانیکا اور ان کے بیٹے سمیت سارا گینگ ملوث تھا۔پنجاب میں تبادلوں کی بات بنی گالہ میں ہوتی، بیگ لاہور پہنچ جاتا: عون چوہدری کا دعویٰعون چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو بتایا تھا کہ پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں، پنجاب میں مانیکا خاندان ایسے حکمرانی کر رہا تھا جیسے ان کے باپ کو وزیر اعظم لگا دیا گیا ہے۔اب اس حوالے سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزاد نے عون چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں ان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کردار کشی سے تشبیہ دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر