بلیغ الرحمان ہی گورنر پنجاب ہوں گے: وزیراعظم کا صدر کو جوابی خط

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گورنر پنجاب کا معاملہ ایک بار پھر سنگینی اختیار کرتا جا رہا ہے، صدر مملکت کی جانب سے سابق گورنر پنجاب کو عہدے پر برقرار رکھنے کا کہا گیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلیغ الرحمان ہی گورنر پنجاب ہوں گے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹانے سے انکار کرتے ہوئے وزیراعظم کو اپنی تجویز پر نظر ثانی کرنے کا کہا تھا۔صدر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ آئین کے مطابق ’صدر کی خوشنودی تک گورنر کو نہیں ہٹایا جا سکتا‘ لہذا موجودہ صورتحال میں ضروری ہے کہ عمر سرفراز گورنر پنجاب کے عہدے پر برقرار رہیں۔تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی صدر مملکت کو جوابی خط لکھا ہے جس میں انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ شیخ بلیغ الرحمان ہی گورنر پنجاب ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 دن میں صدر کا جواب نہ آنے پر شیخ بلیغ الرحمان گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب نامزد کرنے کی ایڈوائس دوسری بار صدر مملکت کو بھجوائی ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر