صدر مملکت کا گورنر پنجاب کو ہٹانے سے انکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کے خط کا جواب دیتے ہوئے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے سے انکار کر دیا۔صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گورنر پنجاب کی تقرری سے متعلق اپنی تجویز پر نظرثانی کریں، آرٹیکل 101 (2) کے تحت گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا۔صدر مملکت نے اپنے جواب میں مزید لکھا کہ گورنر کے خط اور رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ارکان پنجاب اسمبلی کی وفاداریاں بدلی گئیں، ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ گورنر اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔صدر عارف علوی نے وزیراعظم کو اپنے جواب میں یہ بھی لکھا کہ پنجاب میں غیر قانونی طریقے سے اکثریت حاصل کر کے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی گئی، غیر قانونی اقدامات سے پنجاب میں گورننس کے سنگین مسائل پیدا ہوئے۔صدر مملکت نے مزید لکھا کہ صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے گورنر کے اصولی مؤقف کی توثیق ہوئی جبکہ الیکشن کمیشن کے 20 مئی کےفیصلے سے بھی گورنر پنجاب کا مؤقف مستحکم ہوا، الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پنجاب اسمبلی کے انحراف کی تصدیق کی۔صدر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو جوابی خط میں لکھا کہ الیکشن کمیشن نے وفاداریاں بدلنے کو ووٹر اور پارٹی پالیسی کو دھوکا دینےکی بدترین شکل کہا اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق 25 منحرف ایم پی اے پنجاب اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی دو سمریاں صدر مملکت کو ارسال کی تھیں تاہم صدر مملکت کی جانب سے سمری مسترد کر دی گئی تھی جس کے باعث آئینی مدت پوری ہونے کے بعد عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر