روس کا فن لینڈ کی گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ویب ڈیسک: فن لینڈ نے سیکورٹی خدشات کے مدنظر نیٹو میں شمولیت کی درخواست دی تھی جس کے بعد روس نے فن لینڈ کی گیس سپلائی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دینے کے بعد روس فن لینڈ کو قدرتی گیس کی برآمد روک رہا ہے۔ روسی سرکاری توانائی کے ادارے Gazprom نے فن لینڈ کی کمپنی Gasum کو اس فیصلے سے خبردار کردیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ روس ہفتے کی صبح 4 بجے کے قریب سپلائی میں کمی کرنا شروع کردے گا۔کریملن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ فن لینڈ نے روبلز کرنسی میں گیس کی ادائیگی سے انکار کیا جس کا مطالبہ پوٹن حکومت نے مغربی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد کیا تھا۔تاہم دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلغاریہ اور پولینڈ کی گیس سپلائی بند کرنے کے بعد فن لینڈ کی یہ حالیہ بندش نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست سے منسلک ہے۔

 



  تازہ ترین   
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق
چین سے ایران تنازع میں مداخلت نہ کرنے کی درخواست کی، بیجنگ نے اتفاق کیا: ٹرمپ
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو تنصیبات کے معائنے کی دعوت نہیں دی: ایران
اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس کا انتباہ
امریکی صدر کی ایک بار پھر پاکستانی قیادت کی کھل کر تعریف
سعودی ولی عہد کی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر شہباز شریف کو مبارکباد
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نئی جنگ بندی کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار
وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر