وزیراعظم کی پیشی، عدالت میں سکیورٹی کے باعث بدنظمی، جج شدید برہم

لاہور(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم شہباز شریف کی عدالت میں پیشی کے موقع سکیورٹی کے باعث بدنظمی پیدا ہونے پر اسپیشل کورٹ کے جج شدید برہم ہوگئے۔وزیراعظم شہباز شریف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر جج اعجاز حسن اعوان نے برہمی کا اظہار کیا اور وزیراعظم شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ میں گاڑی میں بیٹھاتھا تو سکیورٹی والے میری گارڈ کے گلے پڑگئے، وکلا اور ملزموں کو اندر نہیں آنے دیا جا رہا۔اس موقع پر عدالت نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو طلب کیا لیکن عدالتی اہلکار کے بلائے جانے پر دونوں افسران عدالت میں نہ آئے جس پر جج نے کہا کہ پولیس والوں کے یہ حالات ہیں کہ عدالت کا حکم نہیں مان رہے۔جج اسپیشل کورٹ نے کہا کہ اگر یہ سکیورٹی ہے تو اللہ ہی حافظ ہے، ایسا تو پہلے کبھی نہیں ہوا جب کہ اس موقع پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے بھی عدالت میں بتایا کہ انہیں بھی راستے میں روکا گیا۔فاضل جج نے شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ سکیورٹی والے اندر نہیں آنے دے رہے، میں کیس کی کارروائی کیسے کروں، آپ یہاں بھی وزیراعظم ہیں، یہاں حکم جاری کریں۔اس موقع پر ایس پی سول لائنز عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ آئندہ ایسا نہیں ہو گا، اس پر جج نے کہا کہ آئندہ نہیں، آج کی بات کریں، آج جس نے یہ سب خراب کیا اس کے خلاف کارروائی کرکےبتائیں، میں اس میں باقاعدہ حکم جاری کروں گا، کیا سکیورٹی کا یہ مطلب ہے کہ آپ کام میں رکاوٹ ڈالیں؟ ایس پی نے بتایا کہ یہ رابطے کا فقدان ہوا ہے، عدالت کا مکمل احترام ہوگا، فاضل جج نے ایس پی سے سوال کیا کہ یہ عدالت کا احترام ہو رہا ہے؟ تحریری طور پر دیں کس نےجج کی گاڑی روکی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر