بہن بیٹی کا تقدس ملحوظ خاطرنہ رکھنا سیاسی اختلاف کا مطلب نہیں: خالد مقبول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایم کیو ایم کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے عمران خان کے مریم نواز سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان کو گفتگو کرتے ہوئے مشرقی روایات کو سامنے رکھنا چاہیے، ماں، بہن، بیٹی کسی کی بھی ہو لائقِ عزت و تکریم ہے۔ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سیاسی تقاریر میں تہذیب اور اخلاقی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھنا رہنماؤں کی ذمہ داری ہے، سیاسی قائدین کی تقلید ان کے لاکھوں فالوورز کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں قوم کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی خدمات قابل قدر ہیں، مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہمارے معاشرے میں سانجھی ہوتی ہیں اس لیے سیاسی اختلاف کا یہ مطلب نہیں کہ بہن بیٹی کا تقدس ملحوظِ خاطر نہ رکھا جائے۔ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھاکہ موجودہ صورتحال میں اس تقریر سے کروڑوں لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، سیاسی رہنماؤں سے اپیل ہے مستقبل میں ایسی تقاریر و بیانات سے گریز کیا جائے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر