ڈی سیٹ کیے جانے پر علیم خان کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کیے جانے کے فیصلے پر عبدالعلیم خان کا رد عمل سامنے آگیا۔عبدالعلیم نے کہنا ہے کہ میں عمران خان اور پارٹی پر 10 سال کے احسانات کا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑتا ہوں۔پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے والے رکن عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہےآج وہ واحد احسان بھی میرے سر سے اتر گیا، جو صوبائی اسمبلی کی سیٹ کی صورت میں مجھ پر احسان کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور تحریک انصاف اور عمران خان کے اوپر کیے جانے والے 10 سال کے احسانات کا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑتا ہوں، اللّٰہ تعالیٰ بہترین انصاف کرنے والا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے فیصلے میں کہا کہ منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس منظور کرلیا ہے۔ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ سے ہے، 4 ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ، جبکہ 16 ارکان کا تعلق ترین خان گروپ سے ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر