صدر مملکت نے کرپٹ نیب افسر کی سزا برقرار رکھی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کرپٹ افسر کو نوکری سے نکالنے کی سزا برقرار رکھی ہے۔نیب افسر فہیم اللہ نے خفیہ سرکاری معلومات غیر قانونی طور پر مطلوب ملزم کو فراہم کیں، جس کی بنیاد پر ایک مطلوب شخص گرفتاری سے بچ کر فرارہوگیا۔صدر مملکت نے اس حوالے سے کہا کہ کرپٹ افراد کو صرف نوکری سے نکالنے کی سزا کافی نہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے نیب کرپٹ حکام اور کیس میں شامل دیگر افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب عدالت کی مدد سے کیس میں ملوث تمام افراد کو سزا دلوائے۔اعلامیے کے مطابق نیب نے سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب سکھر فہیم اللہ کو سروس سے نکالنےکی سزا دی تھی۔فہیم اللہ نے وارنٹ گرفتاری کی معلومات سابق ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ خوراک لاڑکانہ رفیق راجپر کو دیں، جو نیب کو خوراک کیس میں مطلوب تھے۔اعلامیے کے مطابق انکوائری کے بعد فہیم اللہ کے خلاف الزامات ثابت ہوئے، جس پر انہیں نیب نے نوکری سے نکالنے کی سزا دی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کرپٹ افسر نے سزا کےخلاف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس اپیل دائر کررکھی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر