مشی خان نے ٹک ٹاکر ڈولی کے بیان کو جعلی قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے مارگلہ پہاڑیوں میں آگ لگانے کے معاملے پر ٹک ٹاکر ڈولی کے وضاحتی بیان کو جعلی قرار دے دیا۔مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں ٹک ٹاکر ڈولی سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’آپ نے اپنی گھٹیا حرکت کو درست ثابت کرنے کے لیے جھوٹی کہانی بنائی ہے۔‘مشی خان نے ٹک ٹاکر ڈولی کے بیان کو جعلی قرار دیدیااُنہوں نے کہا کہ ’ویڈیو میں یہ شخص یقینی طور پر جھوٹ بول رہا ہے۔انہوں نے ڈولی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو قدرت کے بارے میں جاننے اور عقل کی ضرورت ہے۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’اگر آگ لگی تھی تو رپورٹ کرتیں، ٹک ٹاک بنانے کی کیا ضرورت تھی۔‘واضح رہے کہ ڈولی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ نیشنل پارک کے علاقے میں آگ لگانے کی تردید کر رہی ہیں۔ڈولی کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ’وہ جہاں کھڑی ہوئی ہیں وہ نیشنل پارک کوہسار نہیں بلکہ موٹروے ہے، اُن کے آنے سے قبل ہی یہ آگ یہاں لگی ہوئی تھی۔‘ڈولی کے پاس کھڑے اس عام شہری کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ اِن جھاڑیوں سے بہت بڑے بڑے سانپ نکل آتے ہیں اور اُن کے بچوں اور مویشیوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔شہری کا کہنا تھا کہ وہ یہاں پاس ہی رہتے ہیں، یہ آگ وہ اپنے گاؤں کے بچوں اور مویشیوں کو سانپوں کے حملوں سے بچانے کے لیے لگاتے ہیں۔

 

 



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر