لاء افسران کو ہٹانے کیخلاف درخواستوں پر فوری ریلیف کی استدعا مسترد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے دور میں لگائے گئے لاء افسران کو ہٹانے کے خلاف درخواستوں پر فوری ریلیف کی استدعا رد کر دی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے مزید سماعت 23 مئی تک ملتوی کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس امیر بھٹی نے 19 لاء افسران کو ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل نےموقف اپنایا کہ لاء افسران کو ہٹانے کا حکم متعلقہ وزیر کی جانب سے جاری ہوتا ہے، جس دن یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا اس دن کوئی وزیر ہی موجود نہیں تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر تمام وزارتیں وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہوتی ہیں، آج آپ سوچ رہے ہوں گے کہ پہلے والے لاء افسران کس دل سے گئے ہوں گے آج آپ کہہ رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔چیف جسٹس امیر بھٹی کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے، قہقہوں پر چیف جسٹس نے کہا کہ انہوں نے یہ بات ایسے نہیں کہی جیسے لوگ سمجھ رہے ہیں، آپ لوگ تو بات کو پکڑ ہی لیتے ہیں۔چیف جسٹس نے درخواست گزاروں کے وکیل کو کہا کہ لاء افسران کو خود باعزت طریقے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا، ایڈووکیٹ جنرل آفس کی خوبصورتی یہی ہے کہ افسران اسے چیلنج نہ کریں۔درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ ہٹانے کا حکم حکومت کرتی ہے لیکن یہاں تو کابینہ ہی نہیں ہے۔چیف جسٹس نے لاء افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی تقرری بھی کابینہ کی منظوری سے ہوئی ہو گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ وہ سوچ کر آئے تھے کہ اس میں ریلیف ہو سکتا ہے لیکن اب لگتا ہے کہ اس میں فوری ریلیف نہیں بنتا۔چیف جسٹس نے کیس کی مزید سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر