امریکا کا بیرونی خطرات کے پیش نظر سعودی عرب کے دفاع کے عزم کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا نے سعودی عرب کو بیرونی خطرات کے پیش نظر اس کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں امریکا نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کو بیرونی خطرات کے پیش نظر اس کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے یہ بیان رواں ہفتے واشنگٹن میں امریکی اور سعودی اسٹریٹیجک جوائنٹ پلاننگ کمیٹی کی ملاقات کے بعد جاری کیا گیا ہے۔اسٹریٹیجک کمیٹی کی ملاقات میں امریکی وفد کی قیادت انڈر سیکرٹری برائے دفاع کولن کال اور سعودی وفد کی سربراہی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے کی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی انڈر سیکرٹری اور نائب وزیر دفاع نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شراکت داری کومضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔پینٹاگون کے مطابق اس موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع نے دونوں ملکوں کو اسٹریٹیجک پارٹنر قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کو بیرونی خطرے کے پیش نظر امریکی تعاون کے عزم کو بھی سراہا۔

 



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر