سڑک پر ہونے والے مظاہرے کمزور حکومتوں کو دباؤ میں لا سکتے ہیں: سربراہ ایم کیو ایم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سڑک پر ہونے والے مظاہرے کمزور حکومتوں کو دباؤ میں لا سکتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی اور عالمی حالات کی وجہ سے متاثر ہیں، ایسی پالیسیاں اپنائی جائیں کہ نہ ملک کی معیشت پر اثر پڑے نہ غریب متاثر ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے پاکستان میں براہ راست ٹیکس کا رواج، قانون اور کلچر اپنایا جائے، ٹیکس امیروں سے لیا جائے اور غریبوں پر لگایا جائے۔آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن کی تاریخ 17 اگست 2023 ہے، مقررہ وقت سے پہلے جب بھی حکومتوں کو لگے کہ عوام کی عدالت کے پاس چلے جانا چاہیے تو یہ ان کا حق ہے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سڑک پر ہونے والے مظاہرے کمزور حکومتوں کو دباؤ میں لا سکتے ہیں، مضبوط حکومتوں کو نہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ ایک فریش مینڈیٹ پوری قوم کے لیے بڑا ضروری ہے، مگر اپنی سیاست کیلئے ملک کو کسی معاشی بحران کے حوالے نہیں کرنا چاہیے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر