سیاسی جلسے عمران خان کا حق ہے، اسٹیبلشمنٹ کو دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں: شاہد خاقان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سیاسی جلسے عمران خان کا حق ہے اور اسٹیلشمنٹ کو دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ معیشت کے حالات ہمارے علم سے بہت زیادہ برے ہیں، معیشت کے غیر معمولی حالات میں ہم سب کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہو گی کیونکہ جو حالات آج ہیں ایسے حالات پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوئے، معیشت کے استحکام کے لیے وقت درکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم قرض لےکر اپنے معاملات چلاتے ہیں، آپ قیمت خرید سے کم پر پیٹرولیم مصنوعات فروخت کر رہے ہیں، کیسے قیمت خرید پر پیٹرول بیچ سکتے ہیں، مشکل فیصلے کریں اور الیکشن میں جائیں، یہ منطق قبول نہیں، ملک میں معاشی استحکام سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں ہے۔’اگر کسی نے حکومت سنبھالنی ہے تو آجائے لیکن ہمارے ہاتھ نہ باندھے جائیں‘مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلے کرنے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں اور اتفاق رائے سے فیصلے کیے جائیں، اگر اسٹیک ہولڈر فیصلوں میں شامل نہیں ہونا چاہتے تو میرے خیال میں حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جلسے عمران خان کا حق ہے، اسٹیبلشمنٹ کو دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں، بڑے فیصلوں کے لیے بڑی سپورٹ چاہیے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غیرمعمولی فیصلے کرنے ہیں تو سب کو اس کا بوجھ اٹھانا پڑے گا، ہم بیساکھی نہیں مانگ رہے کیونکہ بیساکھیوں سے ملک نہیں چلتے، آج جو فیصلے کرنے ہیں آئینی طور پر سب اس میں شامل ہوں، ہمیں پچھلی حکومت کی قیمت ادا کرنی پڑے گی، یہ آسان بات نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر