اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب کا امکان ہے جس میں وہ معاشی صورتحال اور دیگر امور پرگفتگو کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل قوم سے خطاب میں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور دیگر ملکی مسائل پربھی گفتگو کریں گے۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف کا کل کراچی کے دورے کا بھی امکان ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کراچی میں پاکستان نیوی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔دورہ کراچی میں وزیر اعظم کی وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے ملاقات ہوگی، ملاقات میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔وزیراعظم کے دورہ کراچی کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر خصوصی اجلاس بلائے جانےکا بھی امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کل قوم سے خطاب کا امکان



