آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کا فرح خان کو طلبی کا نوٹس بھیجنےکا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقاتی ٹیم نے نیب کے اعلیٰ حکام سےفرح خان کی طلبی کے نوٹس ارسال کرنےکی اجازت کی درخواست کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے دونوں میاں بیوی کےخلاف ریکارڈ کی وصولی کے لیے 100 سے زائد مراسلے جاری کیے تھے، یہ مراسلے مختلف حکومتی اور نجی اداروں کو ارسال کیے گئے تھے۔تحقیقاتی ٹیم مختلف محکموں سے موصولہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہےکہ فرح خان کی طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں۔ ذرائع نےمزید بتایا کہ فرح خان کےخلاف انکوائری میں حیرت انگیز شواہد سامنے آرہے ہیں، اسی بنا پر ان کی فوری طور پر طلبی کے لیے مقامی پتے پر طلبی کانوٹس ارسال کیے جانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر