کے جی ایف سپر اسٹار یش کا بس ڈرائیور کے بیٹے سے اداکار بننے تک کا سفر

ممبئی(نیشنل ٹائمز): کے جی ایف میں بہترین اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار یش نے بس ڈرائیور سے اداکار بننے تک کے سفر کے بارے میں کھل کر بات کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف کناڈا فلم ’کے جی ایف‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار یش نےاس بارے میں کھل کر بات کی ہےکہ اُنہوں نےکس طرح اپنی احساس کمتری سے چھٹکارا حاصل کیا اور ایک بس ڈرائیور کے بیٹے سے ایک پراعتماد اداکار کے طور اُبھر کر سامنے آئے۔باکس آفس پر گزشتہ تمام فلموں کے ریکارڈ توڑنے والی فلم کے جی ایف چیپٹر ون اور ٹو نے جہاں دنیا بھر سے بھرپور بزنس کیا وہیں فلم کے سُپر اسٹار یش بھی پین انڈین اداکار کے طور پر شہرت حاصل کر گئےاور انڈسٹری کےبہت سے بڑے ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔تاہم بہت کم ہی لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ یش ایک معمولی بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں اور اپنی تقدیر بدلنے کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ہے ، یش نے ساؤتھ انڈین فلموں میں کام کرنے سے پہلے کئی کناڈا فلمیں بھی کیں لیکن ان کی فلم کے جی ایف نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔یش کا کہنا ہے کہ ایک بس ڈرائیورکا بیٹا ہونے کے ناطے انہوں نے بہت محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا اور یہاں تک پہنچے اوریقیناََ ان کا سفر مکمل طور پر متاثر کن ہے۔بھارتی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں یش نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے احساس کمتری سے نجات حاصل کی اور ایک عام بس ڈرائیور کے بیٹے سے ایک پراعتماد اداکار کے طور پر تیار ہوئے۔کے جی ایف اسٹار نے کہا، “یہ میری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ یہ میرے باکس آفس نمبروں یا اسٹار ہونے کے فوائد کے بارے میں نہیں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہراداکار کے دماغ میں ایک اسٹاربنا ہوا ہوتا ۔جو جنگ آپ کو لڑنی ہے وہ آپ کے اندر ہے۔ لوگ آپ کو چھوٹے شہر کا لڑکا کہہ سکتے ہیں اور کہیں گے کہ آپ کی انگلش اچھی نہیں ہے یا آپ کے لباس پہننے کا انداز خاص نہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ سب سیکھا جا سکتا ہے۔”انہوں نے مزید کہا، “اگر آپ پراعتماد ہیں، تو سب کچھ خود اپنی جگہ پر آجائے گا اور اعتماد سے میرا مطلب صرف اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم خوف کو ختم کرتا ہے۔اپنے اندر کے ہنر کو دریافت کریں اور سیکھیں۔اداکار نےکہا کہ اگر آپ سنیما کی بات کریں تو پہلے سنیما کے بارے میں سیکھیں تاکہ آپ کو اس سے ڈرنے کی ضرورت نہ پڑے ، جب آپ کو معلوم نہیں ہو گا تو آپ خوفزدہ ہوں گے۔ جب کوئی امتحان کی تیاری کرتا ہے تو خوفزدہ نہیں ہوتا ہے۔اداکار نے نئے آنے والے اداکاروں اور اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ ’’آپ کو دنیا کی بات نہیں سننی چاہیے، بلکہ اپنے آپ پر یقین رکھنا چاہیے، اگر کوئی آپ کو کہے کہ کچھ نہیں کیا جا سکتا، تب بھی آپ کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ میں یہ انفرادیت ہےتو آپ کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں‘‘ ۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر