صبا قمر مریم نواز کاکردار کیوں ادا کرنا چاہتی ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے آن اسکرین مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔صبا قمر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بڑی اسکرین پر اب کسی بھی سیاسی شخصیت کی زندگی پر مبنی فلم بھی دکھائی جانی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ اب بڑی اسکرین پر کسی بھی سیاسی شخصیت کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔اُنہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اگر اُنہیں موقع ملا تو وہ مریم نواز شریف کا کردار ادا کرنا چاہیں گی کیونکہ اُنہیں لگتا ہے کہ وہ یہ کردار اچھا ادا کرسکتی ہیں۔‘خیال رہے کہ حال ہی میں صباء قمر، اداکار زاہد احمد اور سید جبران کے ساتھ عیدالفطر کے موقع پر فلم ’گھبرانہ نہیں ہے‘ میں بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوئی تھیں، جو فلمی مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر