کرتارپور نے بچھڑے بہن بھائی 75 سال بعد ملوا دیئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امن، ملن اور امید کی راہداری، کرتارپور راہداری نے تقسیم ہند کے وقت بچھڑنے والے بہن بھائی کو 75 سال بعد ملوا دیا، بہن بھائی کرتارپور میں ملے تو دہائیوں کے دکھ آنسوؤں میں بہا دیئے۔75 سال پہلے سیکھواں پنڈ شیخوپورہ کا رہائشی تیج کور کا خاندان ہجرت کے دوران ایک دوسرے سے بچھڑ گیا تھا۔6 ماہ کی تیج کور کو شیخوپورہ کے مقامی شخص نے گود لیا اور نام ممتاز رکھ دیا جبکہ بھائی اپنے والد کے ساتھ بھارت کے علاقے پٹیالہ چلےگئے۔پٹیالہ سے ممتاز بی بی کے بھائی گورمکھ سنگھ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کرتار پور راہداری کے ذریعے دربار بابا گورو نانک پہنچے جہاں بہن بھائی دہائیوں بعد ایک دوسرے سے گلے ملے تو خوشی سےرو پڑے۔اس موقع پر ممتاز بی بی نے بھائی سے ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔پٹیالہ سے آئے گورمگھ سنگھ کا کہنا تھا کہ دربار بابا گورو نانک کرتار پور کے درشن اور بہن سے ملنے کی دو خوشیاں ایک ساتھ ملی ہیں۔

 

 



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر