مجھے اپنے گھٹنوں کے درد کیلئے شراب چاہیے، پوپ فرانسس

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کے ایک لطیفے نے اُن کے چاہنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا ’سی ٹی وی نیوز‘ کی جانب سے پوپ فرانسس کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی ہے، اس ویڈیو میں پوپ فرانسس اپنے گھٹنوں کے درد کے لیے شراب کی ایک مخصوص قسم کو بطور علاج ضرورت قرار دے رہے ہیں۔گھٹنوں کے شدید درد کے سبب آج کل پوپ فرانسس کو وہیل چیئر پر دیکھا جا سکتا ہے۔پوپ فرانسس کی وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ میکسیکن پادریوں کے گروپ سے بات چیت کر رہے ہیں، اس دوران اُن کے سامنے موجود پادری اُن کی تعریف اور گھٹنوں کے درد کے باوجود خدمات جاری رکھنے پر سراہ رہے ہیں اور مستقبل کے پادریوں کے لیے اُنہیں ایک مثال قرار دے رہے ہیں۔پادریوں کا پوپ فرانسس سے حال احوال پوچھتے ہوئے کہنا ہے کہ ’آپ کی ٹانگ اور گھٹنا اب کیسا ہے؟اِن سوالوں کے جواب میں 85 سالہ پوپ فرانسس نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اپنے گھٹنے کے درد کے علاج کے لیے شراب (ٹکیلا شاٹ) کی ضرورت ہے۔‘



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر