شہباز شریف پاکستان کو پھر سے عظیم بنانے کی راہ پر گامزن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پاکستان کو پھر سے عظیم بنانے کے عزم پر گامزن ہے جس کا اندازہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ’اسپیڈ‘ سے لگایا جا سکتا ہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کسی میٹنگ کے اختتام پر ہال سے اُٹھ کر جا رہے ہیں۔حنا پرویز بٹ کا اپنی اس ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’انشااللّٰہ پاکستان کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔‘حنا پرویز بٹ کی اس ٹوئٹ کے جواب میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی ’انشاءاللّٰہ‘ کی لائن لگا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے جب سے وزیر اعظم کی کرسی سنبھالی ہے اُنہیں ہر آنے والے نئے دن میں پہلے سے متحرک دیکھا گیا ہے۔آج بھی گرتی معیشت کو سہارا دینے اور ڈالر میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت تجارت کے حکام وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کو روکنے سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر