’ریاست مخالف کارروائیوں میں ملوث ملزمان کو ضمانتیں ملنا ہم سب کیلئے خطرہ ہے‘

کراچی(نیشنل ٹائمز): سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ ریاست مخالف کارروائیوں میں ملوث ملزمان کو ضمانتیں ملنا ہم سب کیلئے خطرہ ہے۔کراچی میں پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صدر دھماکے کے ملزم اللہ ڈنو کو پچھلے سال قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا تھا لیکن اسے عدالت سے ضمانت ملی جب کہ سی ٹی ڈی کے پاس ثبوت تھے کہ یہ ملزم دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ریاست مخالف کارروائیوں میں ملوث ہیں اور ان لوگوں کے خلاف ریاست مخالف کارروائیوں کی دفعات لگی ہیں اگر انہیں ضمانتیں دی جائیں گی تو یہ ہم لوگوں کے لیے خطرہ ہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات ہیں تو ضمانت کی پالیسی کو دیکھا جائے، عدالتوں سے درخواست ہے کہ اس طرح کے کیسز میں ریاست کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس کا اکثر حکومت کے سامنے مؤقف ہوتا ہےکہ کارروائی کے بعد لوگ عدالتوں سے چھوٹ جاتے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر