’صدر دھماکے میں ملوث ملزم پڑوسی ملک کی دہشتگرد تنظیم سے رابطے میں تھا‘

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے ہاتھوں مقابلے میں ہلاک ملزم کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔اس سلسلے میں صوبائی مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں سی ٹی ڈی پولیس حکام نے ایک پریس کانفرنس میں اس دہشتگرد گروپ کے بارے میں تفصیلات جاری کیں، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران یعقوب منہاس اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سندھ خرم علی بھی موجود تھے۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 12 مئی کو صدر میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث ایک ملزم اللہ ڈنو گزشتہ روز ماڑی پور میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی میں ہلاک ہوا جب کہ اس دوران ملزم کا ایک ساتھی بھی مارا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خرم علی نے بتایا کہ صدر دھماکے میں ملوث اللہ ڈنوپڑوسی ملک سے کام کررہی دہشتگرد تنظیم سے رابطے میں تھا، اللہ ڈنو مختلف ریاست مخالف احتجاج اور دیگر سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ ملزم اللہ ڈنو بم بنانے کا ماہر اور تربیت یافتہ تھا، ریلوے لائن پر دھماکوں کے لیے بھی اللہ ڈنو نے ای آئی ڈیز تیار کی تھیں، ملزم صدر بم دھماکے کیلئے ساڑھے پانچ کلو میٹر پیدل سائیکل لے کر آیا تھا، اس نے کئی مقامات پر سائیکل کھڑی کرنے کی کوشش کی مگر ارادہ بدل کر آگے بڑھتا رہا، ملزم نے صدر میں ایک مقام پر سائیکل کھڑی کی اور قریبی ہوٹل پر بیٹھ گیا تھا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ نیلی لائٹ والی سرکاری گاڑی کو دیکھ کر ملزم نے ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا، اس حوالے سے بہت واضح فوٹیجز ملی ہیں جن میں ملزم واضح ہے اس لیے شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ ملزم یہی تھا، جیو فینسنگ میں بھی اللہ ڈنو ہائی لائٹ ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گروہ کے سرغنہ اصغر شاہ سے ملزم نے ہدایات لیں، آڈیو بھی موصول ہوگئی ہے جس میں سندھی میں گفتگو کی گئی ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ اس کام کیلئے ملزم اور اس کے ساتھیوں کو دو لاکھ روپے کی فنڈنگ ہوئی جس کی ٹرانزیکشن بھی پکڑی گئی ہے، دہشتگرد سرغنہ اصغر شاہ ایران سے گروہ کو آپریٹ کر رہا ہے، ملزمان 15 سے 20 ہزار میں دھماکے کررہے تھے۔

 



  تازہ ترین   
امریکہ نے ایرانی جہاز توسکا کا عملہ حوالے کر دیا، آج تہران بھیجا جائے گا: پاکستان
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، بات چیت سے مسائل حل کرنے پر زور
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز نکالنے کا اعلان، رکاوٹ پر سخت رد عمل کی دھمکی
خریف کیلئے سندھ کو 29 اور پنچاب کو 31 فیصد کم پانی ملنے کا خدشہ
امریکا نے پاکستان کے ذریعے 14 نکاتی منصوبے کا جواب دے دیا: ایران کا دعویٰ
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا، ایران
پنجاب حکومت نے اراضی تنازعات نمٹانے کیلئے ثالثی کمیٹیاں تشکیل دے دیں
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر