حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور رہیں گے: اتحادیوں کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومتی اتحادیوں کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور رہیں گے۔ حکومتی اتحادیوں نے ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں پریس کانفرنس کی جس دوران (ن) لیگ کے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پر ڈیفیکشن کلاز لاگو کرنے کے لیےالیکشن کمیشن میں اسے ثابت کرنا پڑے گا، سپریم کورٹ کی رائے پر قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔(ن) لیگ کے رہنما اویس لغاری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آئین کی پاسداری نہیں کررہے، وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں رکاوٹ ہیں۔ پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ہاتھ کر دیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے ملکی سیاست پر اثرات اپنی جگہ لیکن اس سے عمران خان اور ان کی پارٹی بری طرح ایکسپوز ہوئی ہے۔۔مسلم لیگ (ن) کی جگنو محسن کا کہنا تھا کہ ہم ثابت قدم ہیں اور رہیں گے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر