سندھ حکومت نے مزدور کارڈ متعارف کرا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ حکومت نے مزدور کارڈ متعارف کرا دیا، اس حوالے سے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ مزدور کارڈ انقلابی پروگرام ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ مزدور کارڈ کے فوائد بے نظیر انکم سپورٹ سے زیادہ ہوں گے، جدید فیچر سے آراستہ کارڈ بطور اے ٹی ایم کارڈ بھی استعمال کیا جاسکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نادرا اس پروجیکٹ کے لیے نئے لوگ بھرتی کرے گا، معاہدے کے تحت مزدور کارڈ بنانے کا کام نادرا کے ذمہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت سوا چھ لاکھ کے قریب مزدور رجسٹرڈ ہیں، اسمارٹ شناختی کارڈ والے مزدوروں کو ہی مزدور کارڈ دیا جائے گا۔سعید غنی نے کہا کہ کم آمدن والے مزدوروں کی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے، ہم نے نادرا کے ساتھ مزدوروں سے متعلق ایک معاہدہ کیا تھا، پہلے مرحلے میں ہم نے نادرا کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر