کیا بنگلادیش پر بھی معاشی بحران کا سایہ منڈلا رہا ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حال میں دیکھا گیا ہے کہ سری لنکا بدترین معاشی بحران سے بری طرح متاثر ہوکر دیوالیہ ہو گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قوم سے خطاب کے دوران سری لنکا کا وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے کہا تھا کہ ملک میں صرف ایک دن کیلئے پیٹرول کا ذخیرہ ہے اور معیشت ایک خطرناک صورتحال میں ہے جبکہ آنے والے مہینوں میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش بھی حالیہ دنوں معاشی بحران کی لپٹ میں ہے، جہاں پر کاروباری خسارے میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔بنگلہ دیش کے وزیر خزانہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت موجودہ عالمی صورتحال کے پیش نظر غیر ملکی زرمبادلہ کے انتظام کے بارے میں بہت زیادہ محتاط ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے اور حکومت اس وقت کوئی غیر ضروری زرمبادلہ خرچ نہیں کرنا چاہتی، لگژری اشیاء کی درآمد کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر خزانہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومت نے غیر ملکی زرمبادلہ کے بحران سے بچنے کے لیے ان منصوبوں کو چھ ماہ یا اس سے زیادہ کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں برآمدات سے ہونے والی آمدنی نہیں بڑھ رہی جبکہ درآمدات پر ہونے والے خرچ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔زرمبادلہ بچانے کے لیے دیگر اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری اہلکار کوئی غیر ملکی دورہ نہیں کریں گے جب تک کہ ضروری نہ ہو۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر