نگران وزیراعظم کیلئے انٹرویوز پنڈی اسلام آباد میں ہورہے ہیں: شیخ رشید کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ستمبر میں الیکشن کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہےکہ نگران وزیراعظم کے لیے معیشت دانوں کے انٹرویوز راولپنڈی اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ 31 مئی سے پہلے فیصلے ہوں گے، ان کے پاس ایک ووٹ کی اکثریت ہے اور یہ قائم نہیں رہ سکتے، آصف زرداری نے (ن) لیگ کو وہاں مارا ہے جہاں ان کوپانی نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ نیب، ایف آئی اے اوراے این ایف میں سماعت کی پیروی نہ کرنے کی تیاریاں ہورہی ہیں، آپ نہ نیب کا کچھ بگاڑ سکیں گے اور نہ ایف آئی اے کا کچھ بگاڑ سکیں گے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ تکلیف کہیں ہے اور درد کہیں اور اُٹھ رہا ہے، حکومت ان سے چل نہیں رہی یہ بہانے ڈھونڈ رہے ہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے معیشت دانوں کے انٹرویوز راولپنڈی اسلام آباد میں ہورہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ جتنی دیر کریں گے اتنی اپنے لیے سیاسی قبر کھودیں گے، بہتر ہے لانگ مارچ سے قبل الیکشن کی تاریخ دی جائے۔اس سے قبل گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کی اکثریت کی رائے ہے کہ الیکشن ہی حل ہیں اور ادارے کہتے ہیں کہ آصف زرداری کے علاوہ سب الیکشن کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اداروں کا خاص تھا، ہوں اور رہوں گا، حکومت نے اداروں سے رابطہ کیا اور ڈیڑھ سال کی گارنٹی مانگی لیکن اداروں نے نہیں دی، جب ادارے نیوٹرل ہوئے اور اپنے آپ کو الگ کیا تو اب ان سے حکومت نہیں چل رہی۔

 



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر