عدالت وزیراعلیٰ کے الیکشن کی قانونی حیثیت نہیں جانچے گی: لاہور ہائیکورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ کے5 رکنی بینچ نےحمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ حلف کےخلاف اپیلوں پر سماعت کےدوران قرار دیا کہ عدالت وزیر اعلیٰ کے الیکشن کی قانونی حیثیت نہیں جانچےگی بلکہ صرف سنگل بینچ کے حلف سے متعلق فیصلے کی قانونی حیثیت کا جائزہ لےگی۔لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی بینچ نےحمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ حلف کےحوالے سے سنگل بینچ کے فیصلےکے خلاف 3 اپیلوں پر سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکیل امتیاز صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں جھگڑے پر بات کی تو جسٹس صداقت علی خان نےریمارکس دیے کہ بینچ کے سامنے یہ معاملہ نہیں کہ الیکشن میں جھگڑا کیوں اورکیسے ہوا اور کس نےکیا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے بتایا کہ انہوں نے عدالتی حکم پر جواب داخل کرانے کے لیے ملازم بھیجا لیکن ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب نے اس سے کاپی لے کر پھاڑ دی۔بینچ نے قرار دیا کہ یہ انتظامی معاملہ ہے، عدالت مداخلت نہیں کرے گی، سماعت کے دوران پی ٹی آئی کےوکیل امتیاز صدیقی اور بینچ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، امتیاز صدیقی کی آواز بلند ہوئی تو جسٹس صداقت نے کہا کہ آپ نے صرف معاونت کرنا ہے، فیصلہ عدالت نےکرنا ہے، امتیاز صدیقی نےکہا کہ آپ مجھے بولنے نہیں دیں گے تو میں یہ سارا کچھ بند کر دیتا ہوں۔اس پر جسٹس صداقت نے کہا کہ یہ آپ کی مرضی ہے، آپ کو عدالت کے مطابق چلنا ہوگا،آپ حد سے تجاوز نہ کریں، اس دوران جسٹس شہرام سرور نے بھی امتیاز صدیقی کو روکا اورکہا کہ آپ نے جو بول دیا، اس کے بعد مزید برداشت نہیں ہو گا، اس پر امتیاز صدیقی نے معذرت کر لی اورکہا کہ وہ عمر کے ایسے حصے میں ہیں جہاں بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔بعدازاں عدالت نے مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر وزیر اعلیٰ کے الیکشن کےخلاف سپریم کورٹ میں کوئی درخواست دائر ہوئی ہے تو آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر