بالی ووڈ میں کوئی اس لائق نہیں جسے گھر بلایا جائے، کنگنا رناوت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شوبز میں اپنے بےباک تبصروں کی وجہ سے مشہور کنگنا رناوت نے اس مرتبہ نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کوئی شخص اس لائق نہیں جسے گھر بلایا جائے۔کنگنا رناوت ماضی میں ایک مرتبہ یہ کہہ چکی ہیں کہ ان کا بالی ووڈ میں کوئی دوست نہیں ہیں، جبکہ حال ہی میں سلمان خان کی جانب سے ان کی نئی آنے والی فلم کو پذیرائی ملنے پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ اب تنہا نہیں ہیں۔اب میں انڈسٹری میں تنہا نہیں رہی، کنگنا رناوتتاہم ایک یوٹیوب چینل پر کنگنا رناوت نے ایک مرتبہ پھر اپنے ماضی کے بیان پر اکتفا کیا اور کہا کہ بالی ووڈ میں کوئی ایسا نہیں جو ان کا دوست بنے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ بالی ووڈ میں کس شخصیت کو وہ اتوار کے روز ظہرانے پر دعوت دیں گی جس پر کنگنا رناوت نے کہا کہ بالی ووڈ سے تو اس مہمان نوازی کے لائق کوئی بھی نہیں ہے۔ کنگنا کا کہنا تھا کہ انہیں گھر تو بلاؤ ہی نہیں بالکل بھی، باہر کہیں ملو تو ٹھیک، لیکن گھر مت بلاؤ۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بالی ووڈ میں ان کا کوئی دوست ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’نہیں بلکل نہیں، میرے دوست بننے لائق ہیں ہی نہیں یہ لوگ، اس کے لیے قابلیت چاہیے۔‘

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر