فلسطینیوں کی بند امداد کو فوری بحال کیا جائے، یورپین کمیشن سے مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جاں ایسلبورن نے فلسطینیوں کی زمین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کرتے ہوئے یورپین کمیشن سے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے لیے 200 ملین یورو کی بند سالانہ امداد فوری طور پر بحال کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برسلز میں یورپین وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ یورپین کمیشن نے فلسطینی کتابوں میں یہود مخالف مواد ہونے کی بنیاد پر کئی مہینوں سے اس کی امداد روک رکھی ہے حالانکہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے اس مواد کو دیکھا اور اس میں اصلاح کی ہے لیکن اس کے باوجود ان کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے جا رہے۔انہوں نے بتایا کہ یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل سمیت کئی دیگر یورپین وزرائے خارجہ ان فنڈز کی بحالی کے حق میں ہیں لیکن کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ایک یورپین کمشنر کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ’زمین پر قبضے‘ صرف یوکرین میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر حصوں جیسے ویسٹ بینک وغیرہ میں بھی جاری ہیں۔دوسری جانب یورپین یونین نے فلسطینیوں کے لیے 25 ملین یورو کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے جو ویسٹ بینک، مشرقی یروشلم اور غزہ کے معاشی طور پر کمزور فلسطینیوں کی فوری ضروریات کے کام آئے گی۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر