عراق میں ریت کا طوفان، ائیرپورٹس بند، اسکولوں میں تعطیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عراق میں ریت کے طوفان نے ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث چاروں اطراف اندھیرا چھا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان کے پیش نظر گھر، کاریں اور عمارت کی چھتیں ریت سے ڈھک گئیں جب کہ حد نگاہ کم ہونے سے بغداد، نجف اور سلیمانیہ کے ائیر پورٹس پروازوں کے لیے بند کردیے گئے۔ریت کے طوفان سے پیدا ہونے والی صورتحال کے سبب بغداد سمیت7 صوبوں میں سرکاری دفاتر اور ملک بھر میں اسکولوں میں چھٹی دے دی گئی۔ عراق بھرمیں سانس لینے میں مشکلات پر 2 ہزار افراد کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔یاد رہے کہ یہ عراق میں اپریل کے وسط سے آنے والا ریت کا آٹھواں طوفان ہے۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر