وزیر اعظم کا سائینو ویک کی سرمایہ کاری پیشکش کا خیر مقدم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی سائینو ویک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔چینی کمپنی سائینو ویک کے وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ، اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔وزیراعظم کو ملاقات میں سائینو ویک کی طرف سے پاکستان کو دی گئی ویکسین سے متعلق بریفنگ دی گئی اور کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے جوائنٹ وینچر بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت چینی کمپنی کے ساتھ سرمایہ کاری سےمتعلق ہر قسم کا تعاون کرے گی، ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا کے دوران چینی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی وزیرِ صحت کو فوری طور پر ایک ٹاسک فورس بنانے کی ہدایات کردی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر