کراچی میں لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک سے دو ٹوک بات کرینگے: وفاقی وزیر توانائی

کراچی(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے شہرِ قائد میں جاری لوڈشیڈنگ پر کہا ہےکہ وہ جلد کراچی آکر کے الیکٹرک انتظامیہ سے دو ٹوک بات کریں گے۔سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور صوبے میں لوڈشیڈنگ سمیت توانائی بحران پر بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر خرم دستگیر نے کہا کہ 2018 میں زیرو لوڈشیڈنگ چھوڑ کر گئے تھے، توانائی بحران پر جلد قابو پا لیں گے اور جلد کراچی آکر کے الیکٹرک انتظامیہ سے دوٹوک بات کی جائے گی۔وفاقی وزیر سے گفتگو میں امتیاز شیخ کاکہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو وفاق سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے، اعلانی اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک تاریخی توانائی بحران کا شکار ہے، پی ٹی آئی کے دور میں جب فرنس آئل کی ضرورت ہوتی تو آر ایل این جی منگوائی جاتی تھی اور جب آر ایل این جی کی ضرورت ہوتی تھی تو فرنس آئل منگوایا جاتا تھا جب کہ عمران خان نےدور اقتدار میں بجلی کی قیمت 11 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 25 روپے کردی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر