منحرف اراکین ریفرنس: PTI نے بیان حلفی و جواب الجواب کی دستخط شدہ کاپی جمع کرادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں بیان حلفی اور جواب الجواب کی دستخط شدہ کاپی جمع کرادی۔الیکشن کمیشن میںپی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں وکیل فیصل چوہدری اور اظہر صدیق پیش ہوئے جبکہ منحرف ارکان کی طرف سے وکیل سلمان اکرم راجہ، میاں فیصل اور خالد اسحاق پیش ہوئے۔گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے جواب الجواب کی دستخط شدہ تحریری کاپی اور عمران خان کا بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔منحرف ارکان کے وکیل شہزاد شوکت کا کہنا ہے کہ ہمیں پی ٹی آئی کے جواب الجواب پر دلائل دینے تھے، کمیشن نے گزشتہ سماعت پر جواب الجواب کی دستخط شدہ تحریری کاپی جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔منحرف اراکین ریفرنس: تحریک انصاف کو جواب الجواب و بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایتشہزاد شوکت نے کہا کہ آج ہمیں پی ٹی آئی نے نیا جواب الجواب دیا ہے، سابقہ جواب الجواب کا کیا مستقبل ہے؟کمیشن ہدایت کرے کہ سابقہ جواب الجواب کی دستخط شدہ کاپی دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کےبیان حلفی کی کاپی اس سابقہ جواب الجواب کے ساتھ جمع کرائی جائے، اس نئے جواب الجواب کو مسترد کیا جائے، پی ٹی آئی کمیشن کو کہہ رہی ہے کہ 25 ارکان کو سزا دی جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر