وزیر اعظم نے گندم صورتحال پر اجلاس بلالیا، اتحادیوں سے بھی ملیں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس بلا لیا، اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی آج الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو آج گندم کی صورتحال پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ملک میں گندم کے اسٹاک پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں وزارت خوراک اور صوبوں کے حکام شریک ہونگے۔دوسری جانب ذرائع کےمطابق وزیراعظم دن ایک بجے سربراہ ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کریں گے ۔وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمٰن سے شام 5 بجے ملاقات ہوگی ، جبکہ آصف علی زرداری سے ملاقات شام 6 بجے ہوگی ۔وزیراعظم شہبازشریف اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو ملاقات میں لندن اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔ملاقات میں وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے سے متعلق بھی مشاورت کریں گے، ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور مشاورت ہوگی۔وزیر اعظم ملاقاتوں میں الیکشن اصلاحات سے متعلق بھی مشاورت کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم گزشتہ رات ہی لندن سے واپس پہنچے ہیں جس کے بعد انہوں نے اتحادیوں کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر