3 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر کی رفتار سے دوڑنے والی الیکٹرک گاڑی متعارف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چینی کمپنی لیپ موٹر نے بجلی پر چلنے والی گاڑی سی 01 متعارف کرائی ہے جس کے بارے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ محض 3 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔سی 01 نامی الیکٹرک گاڑی کو متعارف کرانے کا مقصد چین میں ٹیسلا کے ماڈل ایس کو ٹکر دینا ہے۔لیپ موٹر چند سال سے اس شعبے میں قدم جمانے کی کوشش کررہی ہے اور اس کی تیار کردہ نئی گاڑی کا انجن 542 ہارس پاور فراہم کرتا ہے۔اس سیڈان گاڑی کے لیے 90 کلو واٹ آر بیٹری استعمال کی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سنگل چارج پر یہ 717 کلومیٹر تک (اس کا انحصار ویرینٹ پر ہوگا)کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔یہ گاڑی 5 ویرینٹ میں دستیاب ہوگی جس کا بیس ماڈل بھی سنگل چارج پر 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔کمپنی نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ گاڑی کی مختلف اقسام میں بیٹری پاور کیا ہوگی۔گاڑی کے اندر 3 بڑی اسکرینیں موجود ہیں جن میں سے ایک ڈرائیور ڈسپلے کے طور پر استعمال ہوتی ہے، دوسری انفوٹینمنٹ اور تیسری پسنجر سیٹ کے مسافروں کی تفریح کے لیے ہے۔گاڑی میں 3 اسکرینیں موجود ہیں / فوٹو بشکریہ لیپ موٹرگاڑی میں 3 اسکرینیں موجود ہیں / فوٹو بشکریہ لیپ موٹراسی طرح سی 01 میں 28 سنسرز اور 23 خودکار ڈرائیونگ کرنے میں مدد گار فیچرز موجود ہیں۔کمپنی کی جانب سے گاڑی کی بکنگ تو کی جارہی ہے مگر پروڈکشن یا دستیابی کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا۔مگر یہ ضرور بتایا گیا ہے کہ سی 01 کی قیمت 26 ہزار ڈالرز (50 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر