افغانستان سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغانستان سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان اداروں نے کارروائی کے دوران تین اسمگلروں کو گرفتار کر لیا جب کہ اس سلسلے میں پاک افغان بارڈر پر پاکستانی اداروں نے بھی نگرانی اور چیکنگ کا نظام انتہائی سخت کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق جدید اسلحے سے بھرا ٹرک پاکستانی حدود میں داخلے سے پہلے افغان صوبے غزنی میں پکڑا گیا۔افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غزنی ضلع قرہ باغ میں کارروائی کے دوران اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ عسکری ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں جن سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان سے تحقیقات کے سلسلے میں پاکستانی سرکاری ادارے بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر