گجرات کے لوگوں نے حمزہ شہباز کا دل جیت لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ گجرات کے لوگوں نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود کارکنوں کا جوش دیدنی تھا، گجرات کے مسائل حل کر کے آپ کی محبتوں کا قرض اتاروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ گجرات مسلم لیگ ن کا ہے، ان شا اللّٰہ آئندہ بھی ہمارا ہی رہے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہگجرات میں عوام کا سمندر عمران نیازی کی بند آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن نے گجرات میں جلسہ کیا تھا، جس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبا ز نے کہا تھا کہ عمران خان پنجاب کو لوٹنے والی گوگی کا ترجمان بنا ہوا ہے، عمران خان ایک بزدل کا نام ہے، جو سازش کا رونا روتا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر