پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سکیورٹی سمیت متعدد افسران گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پنجاب پولیس نے ڈائریکٹر سکیورٹی پنجاب اسمبلی میجر ریٹائرڈ فیصل حسین کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے مزید افسران گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب اسمبلی نے بھی ڈائریکٹر سکیورٹی میجر ریٹائرڈ فیصل حسین کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ضمانت پر ہونے کے باوجود فیصل حسین کو حراست میں لیا، سکیورٹی اہلکار سہیل شہزاد، لیاقت علی، طبیب اور اسامہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پولیس سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مار رہی ہے، گزشتہ روز ریسرچ افسر شہباز حسین اور 2 سکیورٹی افسران کو حراست میں لیا گیا تھا۔ترجمان پنجاب اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے اسپیکر پرویز الٰہی کے پرسنل اسٹاف افسر کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے گئے۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر