پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کر کے بیچ کا راستہ نکالیں گے اور سبسڈی جاری رکھیں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ چار سال پہلے ن لیگ حکومت چھوڑ کر گئی تھی تو گندم ایکسپورٹ کرتے تھے لیکن اب رواں سال گندم امپورٹ کرنی پڑے گی، ن لیگ نے 35 روپے کلو آٹا چھوڑا جبکہ آج 80 روپے پر پہنچ چکا ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں چینی اور کپاس کی پیداوار زیادہ تھی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ رواں سال پی ٹی آئی کے دور میں یوریا کھاد اور گندم افغانستان اسمگل ہوئی جس میں بہت سارے لوگ ملوث ہیں اور یہ گندم اور کھاد اسمگل کروائی گئی، حکومت ایل این جی 3 ہزار میں خرید کر کھاد کمپنیوں کو 8 سو روپے میں فروخت کرتی ہے، اتنی سستی ایل این جی کھاد اسمگل کرانے کے لیے نہیں دی جاتی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں زراعت کے سیکٹر میں کوئی کام نہیں ہوا، پاکستان کا امپورٹ بل 75 بلین ڈالر اور خسارہ 45 بلین ڈالر متوقع ہے، اس سال 4 ارب ڈالر کا خوردنی تیل اور 2 ارب ڈالر کی کاٹن امپورٹ کریں گے جب کہ 75 ارب ڈالر کے امپورٹ بل کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران قرضوں کی مد میں حکومت کو بڑا فائدہ ہوا لیکن وہ فائدہ عوام تک نہیں پہنچا، پیٹرول کی قیمتوں پر عمران خان صاحب ہمارے لیے بارودی سرنگ بچھا کر گئے، پٹرول کی قیمت بڑھنے کے باوجود سابقہ حکومت سبسڈی دیتی رہی، اب اگر ہم سبسڈی دیں تو گناہ گار اور نہ دیں تو بھی گناہ گار۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو بھرتی کرکے غلط معلومات پھیلائیں، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا ہے کہ 25 ارب کا پرائمری خسارہ ہوگا جو کہ مزید بڑھا، آئی ایم ایف نے گزشتہ حکومت سے پروگرام ختم کر دیا تھا لیکن یہ پروگرام مشروط طور پر ایک سال کے لیے بڑھایا گیا، شوکت ترین کے آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے کے مطابق تو آج پیٹرول کی قیمت 150 روپے بڑھنی چاہیے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کر کے بیچ کا راستہ نکالیں گے کیوں کہ پیٹرول اور ڈیزل اگر مہنگا ہوا تو مزید مہنگائی ہوجائے گی، حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں، سمری وزیر اعظم آفس بھیج دی ہے لیکن اضافہ نہیں کیا جائے گا، لوگوں سے گزارش ہے کہ گرمی میں پیٹرول پمپس پر نہ جائیں۔ کہا کہ پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے نہیں، اسٹیٹ بنک کے پاس 10 ارب ڈالر پڑے ہیں، سری لنکا نے آئی ایم ایف کو ٹھکرادیا لیکن ہم آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت گئی تو پاکستان کا کل قرضہ 24 ہزار ارب تھا جب کہ عمران خان نے 4 سال میں قرض 20 ہزار ارب سے بڑھا دیا، 71 سال میں سب حکومتوں نے جتنا قرضہ لیا عمران خان نے 4 سال میں اتنا قرضہ لیا حالاں کہ تحریک انصاف کی حکومت قرضہ کم کرنے آئی تھی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ روپے کی قدر سب سے زیادہ تحریک انصاف کے دور میں کم ہوئی، شہباز شریف کی وجہ سے ڈالر 190 سے 182 پر آیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کہا تھا کہ وہ شاہانہ اخراجات کم کرے گی لیکن خان صاحب نے ایک پیسے کا بھی خرچہ کم نہیں کیا، نواز شریف کا خرچہ اگر شاہانہ تھا تو آپ کا خرچہ تو کم ہونا چاہیے تھا، 98 کروڑ روپے ہیلی کاپٹر کے اخراجات ایک طرف بقیہ خرچے بھی آپ نے کم نہیں کیے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری حکومت آئی تو ساڑھے 7 ہزار میگاواٹ کے پاور پلانٹ بند تھے، ہمیشہ بجلی کی طلب کم ہونے کی وجہ سے سردیوں میں بجلی گھروں کی مرمت ہوتی ہے جو نہیں کی گئی، عمران خان کہتے تھے میں ٹماٹر اور آلو کی قیمتیں معلوم کرنے کے لیے نہیں آیا لیکن ہماری حکومت عوام کو ریلیف دینے آئی ہے۔قبل ازیں انہوں ںے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں ہم نے حکومت چھوڑی تو ہم گندم اور چینی برآمد کر رہے تھے، جب کہ آپ کی حکومت ختم ہوئی تو آپ چینی اور گندم درآمد کر رہے تھے، آپ کی درآمدات سب سے زیادہ ہیں، اللہ کی شان آپ معیشت کی بات کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ آپ نے 1983ء اور 84ء کے بعد سب سے کم کپاس پیدا کی، جب کہ گزشتہ 71 سال میں لیے گئے تمام قرضوں کا 80 فیصد قرض آپ لے لیا۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر