ایلون مسک نے ٹوئٹر سے کیے کس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے؟

cاسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ساتھ کیے ایک اہم معاہدے کی خلاف ورزی کردی ہے۔ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خود یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ’ٹوئٹر لیگل نے ابھی یہ شکایت کرنے کے لیے کال کی ہے کہ میں نے بوٹ چیک کے نمونے کا سائز 100، ظاہر کرکے ان کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے!‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ’معاہدے کی یہ خلاف ورزی واقعی میں ہوئی ہے۔‘دراصل ایلون مسک سے ٹوئٹر پر ایک صارف نے پوچھا کہ کیا ’آپ بوٹ اکاؤنٹس کو فلٹر کرنے کے عمل کی وضاحت کریں گے؟‘اجس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ’میں نے نمونے کے سائز کے نمبر کے طور پر 100 کا انتخاب کیا، کیونکہ ٹوئٹر اپنے 5 فیصدسے کم اسپام/جعلی اکاؤنٹس کا حساب لگانے کے لیے یہی نمبر استعمال کرتا ہے۔‘خیال رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں ٹوئٹر ڈیل عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ زیر التواء تفصیلات اس حساب کتاب کی حمایت کرتی ہے کہ اسپام/جعلی اکاؤنٹس واقعی 5 فیصد سے کم صارفین کی نمائندگی کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
سہیل آفریدی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک
مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا مسافر بسوں اور کسٹم آفس پر حملہ، ایک اہلکار شہید
فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک، پی ٹی آئی کا مؤقف سیاسی ہے: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر