عدنان صدیقی نے اینڈریو سائمنڈز کی موت پر کیا کہا؟

پااسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ’ایک اور عظیم کرکٹر دُنیا سے چلا گیا۔‘عدنان صدیقی نے کہا کہ ’اینڈریو سائمنڈز کو ایک آل راؤنڈر کے طور پر میچ سنبھالتے ہوئے دیکھ کر ہمیشہ خوشی ہوتی تھی جو منٹوں میں گیم بدل سکتا تھا۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’زندگی بہت نازک ہے۔‘واضح رہے کہ آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔آسٹریلین پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ رات 11بجے کے بعد ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔46 سالہ سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 26 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ اینڈریو سائمنڈز دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ بھی رہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر