نیہا ککڑ کے شوہر روہن پریت سنگھ کا قیمتی سامان ہوٹل سے چوری ہو گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کے شوہر اور پنجابی گلوکار روہن پریت سنگھ کا سامان ہوٹل سے چوری ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر ہماچل پردیش منڈی کے ایک ہوٹل سے مبینہ طور پر نیہا ککڑ کے شوہر کا قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چوری اس وقت ہوئی جب روہن پریت منڈی کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے اور جب وہ صبح بیدار ہوئے تو ان کی قیمتی ہیرے کی انگوٹھی، موبائل فون اور دیگر سامان غائب تھا۔بھارتی پولیس کے مطابق روہن پریت سنگھ جس ہوٹل میں قیام پزیر تھے وہاں سے ان کا موبائل فون، ہیرے کی انگوٹھی اور اسمارٹ وا چ چوری کیے گئے ہیں جس کا مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔حال ہی میں نیہا ککڑ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شوہر کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جو کہ غالباً ہما چل پردیش منڈی کے ہوٹل کے کمرے کی معلوم ہوتی ہے۔خیال رہے کہ نیہا ککڑ گلوکار روہن پریت سے 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر