اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے گھر پر انسداد تجاوزات فورس کا چھاپہ، ملازم گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر پولیس کے بعد انسداد تجاوزات فورس نے چھاپہ مارا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل دوسری بار بھی گھر پر نہ ملے تو انسداد تجاوزات فورس نے مقدمے میں نامزد حلیم عادل کے ملازم کو حراست میں لے لیا۔حکام انسداد تجاوزات فورس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل نے انسداد تجاوزات کیس میں ضمانت نہیں کرائی۔اس سے پہلے ہفتے کی رات کو بھی پولیس حلیم عادل کے گھر پہنچی تھی اور مقدمے میں ضمانت کے کاغذات دیکھ کر واپس چلی گئی تھی۔حلیم عادل شیخ نے آصف زرداری پر مخالفانہ کارروائی کا الزام لگا دیا جبکہ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور دیگر حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔علی زیدی نے کہا کہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے، چھاپے کے خلاف جہاں ہو سکا جائیں گے۔ادھر پی ٹی آئی کارکنان نے حلیم عادل شیخ کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر احتجاج کیا اور حکومت سندھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر