’جنگ نہیں امن‘، پولینڈ کے پائلٹ کا روس یوکرین جنگ پر انوکھا انداز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس کے یوکرین پر فضائی حملوں اور خطے میں سخت کشیدگی پر پولینڈ کے ایک ماہر پائلٹ نے انتہائی چھوٹے طیارے کے ذریعے مسلسل ایک گھنٹہ 18 منٹ کی نچلی پرواز کرکے اپنی حکومت اور دنیا کیلئے فضا میں مثبت پیغام تحریر کیا۔پائلٹ نے اس مشن کیلئے رجسٹریشن SP-SMC کے حامل تین سال پرانے اٹلی کے تیار کردہ ایک انجن اور دو سیٹوں والے ٹیکنیم پی 2008 جے سی ہوائی جہاز کا استعمال کیا۔ پائلٹ نے مقامی وقت کے مطابق شام چار بجکر 37 منٹ پر پولینڈ کے پوزنان لایکا ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور مشکل ترین پرواز کرکے فضا میں ’MAKE BEER NOT WAR‘ کے الفاظ تحریر کیے۔پائلٹ نے اس خصوصی پیغام کے ساتھ دل کا نشان بنایا اور شام پانچ بج کر 55 منٹ پر یہ مشن مکمل کرلیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر ماہر پائلٹ کے اس کارنامے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 4 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر