رنبیر اور عالیہ نے شادی کے ایک ماہ کا جشن کیسے منایا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی نئی جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی ایک ماہ کی سالگرہ کے موقع پر ڈنر ڈیٹ کا لطف اٹھایا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی شادی کی ایک ماہ کی سالگرہ منانے کے لیے گزشتہ رات شہر سے باہر نکلے۔انہیں گزشتہ شب ایک ریستوران سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں عالیہ کو نیلے رنگ کے پھولوں والے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ رنبیر سیاہ پینٹ کے ساتھ گرے شرٹ میں نظر آئے۔دریں اثنا، کام کے محاذ پر، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جلد ہی آیان مکھرجی کی آنے والی فلم برہمسترا میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، یہ فلم 9 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ رنبیر اور عالیہ بھٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع رہائش گاہ واستوو میں شادی کے بندھن میں بندھے۔ شادی کی اس چھوٹی سی اور محدود تقریب میں صرف دونوں جانب کے لگ بھگ 30 سے 35 قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔کپور خاندان سے دولہے کی والدہ نیتو سنگھ، ردھیما کپور، کرشمہ کپور، کرینہ کپور، ریما جین، اداکار جین، شویتا بچن نندا، ناویا نویلی نندا جبکہ دلہن کی جانب سے مہیش بھٹ، سونی رزدان، شاہین بھٹ اور دیگر موجود تھے۔دوستوں میں کرن جوہر، ایان مکھرجی اور اکنشہا رنجن شامل تھے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر