عمران خان نے میرے گھر پر حملہ کروایا، نور عالم خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے عمران خان نے پشاور میں ان کے گھر پر حملے کیلئے غنڈے بھیجے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے پی محمود جان اور ارباب وسیم نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ حملہ کیا، میرے گاؤں کے لوگوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو بھگادیا۔نور عالم کا کہنا تھا کہ یہ میرے گھر پر حملہ کرکے امن وامان کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے تھے، پولیس نے حملہ کرنے والے افراد کو تحفظ دیا۔رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کو اکسایا ، یہ ذہنی طور پر مفلوج لوگ ہیں، میں ابھی زندہ ہوں، سی ایم ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کرسکتا ہوں۔دوسری جانب پولیس نے نور عالم خان کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکاء نے مین روڈ پر نور عالم کےخلاف نعرے لگائے۔پولیس کے مطابق نور عالم کا گھر کافی دور ہے۔ نور عالم کی شیئر کی گئی ویڈیو میں بھی کوئی حملہ آور نظر نہیں آرہا۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر