پیٹرول پر سبسڈی مرحلہ وار ہٹائیں یا ایک ساتھ عوام پر بوجھ ڈالیں؟ فیصلہ آج متوقع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے سے متعلق فیصلہ آج کیے جانے کا امکان ہے۔ساری سبسڈی ختم ہوئی تو ایک لیٹر پیٹرول 45 روپے 15 پیسے بڑھ کر 195 روپے کا ہو جائے گا جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 230 روپے تک پہنچ جائے گی۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے آئی ایم ایف سے پیٹرول منہگا کرنے کا وعدہ کرکے آخری دنوں میں قیمت منجمد کر دی تھی، پی ٹی آئی حکومت کے فیصلے کے باعث حکومت کو ہر ماہ 100 روپے کی سبسڈی دینا پڑ رہی ہے اور پی ٹی آئی حکومت کے اس اقدام کو موجودہ حکومتی وزراء نے بارودی سرنگ سے تعبیر کیا ہے۔ملکی موجودہ معاشی صورتحال کے تناظر میں معروف کاروباری شخصیات نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی حمایت کر دی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزير اطلاعات مریم اورنگزيب نے کہا کہ جب عمران خان کو پتا چل گیا تھا کہ انہیں شکست ہو رہی ہے تو انہوں نے پیٹرول پر غیر قانونی سبسڈی دی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی قوم کو مبارکباد
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
بانی کی ہسپتال منتقلی : پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور
فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
بی ایل اے کا عوام دشمن ایجنڈا بے نقاب، بلوچستان میں پھر پنجابی مزدور قتل
ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی، دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی: محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر