لندن سمیت بیرون ملک اوراندرون ملک بند کمروں میں میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے، عمران خان کا خوفناک الزام

سیالکوٹ(نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہےعمران خان نے کہا کہ لندن سمیت بیرون ملک اوراندرون ملک بند کمروں میں میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے کہ لیکن میں نے ایک ویڈیو بنا کر محفوظ مقام پر رکھ دی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ویڈیو سامنے آجائے گی، اس ویڈیو میں میرے اورپاکستان کے خلاف سازش کرنے والے سارے کردارو ں کو بے نقاب کیا گیا ہے‘ عمران خان نے کہا کہ میں نے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے کہ اس ملک میں کبھی طاقت وار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی اس لیے اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک بات سن لو یہ سیاست نہیں ہو رہی یہ انقلاب ہے، اس کو نواز شریف لندن میں بیٹھ کر نہیں روک سکتا نہ ہی اس کا بھائی،اور نہ 18افراد کے قتل میں ملوث شہازشریف کا وزیر داخلہ بھی انقلاب کو نہیں روک سکتا ہم اسلام آباد آرہے ہیں ہم دیکھیں گے یہ کیسے روکتے ہیں اس انقلاب کو؟. عمران خان نے کہا کہ باہر اور اندر والے سن لیں یہ سیاست نہیں ہورہی یہ انقلاب آرہا ہے اور دنیا میں انقلاب کو کوئی نہیں روک سکتا ہم کسی سپرپاور کے سامنے نہیں جھکتے بلکہ صرف اللہ کے سامنے جھکتے ہیں ہم نبی کریم ﷺ کی امت ہیں وہ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر تھے۔

سیالکوٹ میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف تم ہی نہیں تمہاری پارٹی بھی بزدل ہے اس نے آج تک سچ بولا نہ ہی ایمانداری سے کوئی کام کیا اس پر ایکٹنگ ایسی کہ لگتا تھا کہ ایئرایبولینس کی سیڑھیوں پر ہی گرپڑے گاہم نے تو صرف ساڑھے تین سال حکومت کی نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے 30سال تک اس ملک پر حکومت کی ہے اور پیسہ لوٹ کر بیرون ممالک پہنچایا گیا . انہوں نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کے حامی ہیں لیکن جو حرکت آج ہوئی ہے اسے داہرایا گیا تو انہیں پورے ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر