سلمان خان نے اپنی نئی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ میں نئے روپ کی تصویر شیئر کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ دنگ خان نے ہدایتکار فرہاد سمجی کی فلم ‘کبھی عید کبھی دیوالی’ کی شوٹنگ کا آغاز ممبئی میں کردیا ہے جبکہ اداکار نے اپنے کروڑوں مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلم میں اپنے نئے روپ کی تصویربھی شیئر کی جسے ان کے پرستار بہت پسند کررہے ہیں+بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ آغاز رواں ہفتے کیا جاچکا ہے جبکہ سلمان خان نے شوٹنگ سیٹ سے ایک شاندار تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں لمبے اور بکھرے بالوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں سلمان خان نے سیاہ چشمہ اور جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے تاہم دبنگ خان کا روائتی بریسلیٹ بھی واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ تصویرایکشن سیکونس کے دوران لی گئی ہے جبکہ سلمان خان نے تصیور کے کیپشن میں فلم کا نام ظاہرنہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میں نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے’۔پوسٹ شیئر کرنے کے بعد بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے سلمان خان کو نئی فلم کی شوٹنگ کے آغٓاز پر مبارکباد دی ہے۔خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی رواں سال دسمبر کے آخر میں ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم میں سلمان خان کے ہمراہ اداکارہ پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر